ایس پی اے کے مطابق مرکز کی جانب سے روانہ کی جانے والی امدادی اشیا کی تقسیم کے لیے انڈونیشی قومی زکوۃ کمیٹی کے تعاون سے پہلا مرحلہ شروع کیا گیا ہے۔
امدادی مہم کے پہلے مرحلے کے افتتاح کے موقع پر انڈونیشیا کی قومی کمیٹی ’بازناس‘ میں امدادی اشیا کی تقسیم کے شعبے کے سربراہ اور مشرقی علاقے کے کمشنر، سماجی امور کے ڈائریکٹر و دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
مرکز کی جانب سے متاثرین میں مختلف اشیا تقسیم کی گئیں (فوٹو: ایس پی اے )
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے ارسال کی جانے والی امدادی اشیا میں اشیائے خورونوش پر مشتمل 15 ہزار کارٹن ، 15 ہزار اشیائے ضروریہ پر مشتمل بیگز شامل تھے جن سے 75 ہزار سے زائد زلزلہ متاثرین مستفیض ہوں گے۔
خیال رہے شاہ سلمان امدادی و فلاحی مرکز کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک میں ضرورت مندوں کی مدد کے لیے مختلف امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔