Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میٹرو کے لیے عالمی اعزاز، دنیا کے چار بہترین منصوبوں میں شامل

مقابلے میں 65 ممالک کے 533 منصوبوں کو شامل کیا گیا تھا(فوٹو، ایکس اکاؤنٹ)
ریاض میٹرو کو دنیا کہ چار بہترین و معیاری ٹرانسپورٹ منصوبوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ یہ اعزاز سپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والی عالمی سمارٹ سٹی کانفرنس و نمائش 2026 کے دوران دیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق نمائش میں 68 ممالک سے مجموعی طورپر 533 منصبوں کو مقابلے میں شامل کیا گیا تھا۔ ریاض میٹرو کو ملنے والی کامیابی جدید و پائیدار سفری نظام کی ترقی میں عالمی سطح پرملنے والا ثبوت ہے۔
ریاض میٹرو کے وسیع حجم اور جدید ترین تکنیکی معیار کے اعتراف میں نمایاں مقام دیا گیا۔ اسے دنیا کے سب سے جدید عوامی ٹرانسپورٹ منصوبوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
منصوبہ شہر میں پائیدار ماحول دوست سفری نظام کی بنیاد ہے، جو کاربن کے اخراج میں کمی، ٹریفک اور آمد ورفت کے انتظام کو بہتر بنانے اور دارالحکومت میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور شہری پھیلاو کی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وسیع حجم اور جدید ترین تکنیکی معیار کے اعتراف میں نمایاں مقام دیا گیا(فوٹو، ایکس اکاؤنٹ)

کانفرنس میں رائل کمیشن برائے ریاض کی جانب سے شہر کی منصوبہ بندی اور انتظامی امور میں ڈیٹا اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق تجربات بھی پیش کیے۔ ان میں ریاض سٹی ڈیٹا پلیٹ فارم، ڈیجیٹل ٹوئن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ایپلی کیشنز شامل تھیں۔
خیال رہے عالمی سمارٹ سٹی کانفرنس و نمائش دنیا بھر میں شہروں کی ترقی اور ان کے مستقبل کی منصوبہ بندی سے متعلق اہم ترین بین الاقوامی اجتماعات میں شمار ہوتی ہے۔
سال رواں یہ کانفرنس میں 600 سے زائد مقررین شریک ہوئے۔ کانفرنس میں ڈیجیٹل تبدیلی، نقل و حمل ، توانائی، ماحولیات، رہائش اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں جدید ترین حل اور کامیاب تجربات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: