Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحافی گوری لنکیش قتل کی تحقیقات این آئی اے سے کرائی جائے ، مایاوتی

لکھنؤ۔۔۔۔بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے کرناٹک کی صحافی گوری لنکیش کے قتل کو بڑی سازش قراردیتے ہوئے اس کی تحقیقات این آئی اے سے کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یوپی کی سابق وزیراعلیٰ مایاوتی نے کہا کہ کرناٹک کی معروف صحافی گوری لنکیش کا بنگلور میں سفاکانہ قتل بڑی ساز ش کا حصہ ہے، اسی کے ساتھ ساتھ ڈابھولکر، گوند پنسارے اور ایم ایم کلبرگی جیسے مصنفین اور ادیبوں کے قتل کی بھی تحقیقات این آئی اے سے کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بھیانک قتل کے معاملات میں صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا بلکہ مرکزی حکومت کو یہ معاملہ سنجیدگی سے لینا چاہئے۔ مایاوتی نے کہا کہ روشن خیال قلمکار، صحافیوں اور دانشوروں کو یکے بعد دیگرے قتل کیا جارہا ہے ۔ صحافیوں کو پورے ملک میں خوفزدہ کیا جارہا ہے۔ گئو رکشا، لو جہاد ، اینٹی رومیو، گھر واپسی وغیرہ جیسی مہم ایک خاص ذہنیت کا پتہ دیتی ہیں۔

شیئر: