Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مثانے سے شتر مرغ کے انڈے جتنا پتھر برآمد

کیلیفورنیا۔۔۔۔کیلیفورنیا میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے ایک شخص کے مثانےسے شترمرغ کے انڈے جتنا بڑا پتھر نکال لیا۔مریض کے جسم کے بائیں طرف شدید تکلیف تھی اور پیشاب بھی مشکل سے آرہا تھا۔ اگرچہ چھوٹے پتھر آسانی سے نکل جاتے ہیں لیکن ڈاکٹروں نے جب الٹرا ساؤنڈ میں اتنا بڑا پتھر دیکھا تو فوری آپریشن کیا۔ عموماً 50سال سے زیادہ عمر کے لوگ اس بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں جبکہ اس مریض کی عمر 64سال تھی۔ یہ پتھر 1.7پونڈ وزنی تھا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 2003ء میں اس سے بھی بڑا پتھر برازیل کے ایک شخص کےمثانے سے نکالا گیا تھاجو 4.2پونڈ (1.9کلو) تھا۔

شیئر: