نائیجیریا کے صدر سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
نائیجیرین صدر نے سماجی امن کے لیے رابطہ عالم اسلامی کے اقدام کو سراہا ( فوٹو: ایس پی اے)
نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو نے دارالحکومت ابوجا کے صدارتی محل میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور مسلم علما کونسل کے سربراہ شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران رابطہ عالم اسلامی کے مشن اور مقاصد سے متعلق متعدد امور پر تبالہ خیال کیا گیا۔
صدر بولا احمدو تنبو نے مغربی افریقہ میں سماجی امن کے لیے رابطہ عالم اسلامی کے اقدام کو سراہا اور ابوجا اعلامیے کے لیے مکمل سپورٹ کا اعادہ کیا۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کانفرنس کی سرپرستی پر نائیجیریا کے صدر کا شکریہ ادا کیا جس میں پورے مغربی افریقہ سے متعدد مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔
علاوہ ازیں رابطہ کے سیکرٹری جنرل نے ابوجا میں نائیجیریا کی قومی سلامتی کے مشیر نوہو ربادو سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں ابوجا اعلامیے کے ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
