Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا مسلمانوں کوقتل کرنیوالے بودھ شدت پسند نکلے

میانمار۔۔۔۔۔۔ روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام اور ان کے گھروں کو جلانے والے بدھ شدت پسند تھے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے ایک رپورٹر کو میانمار کی حکومت نے غیرملکی صحافیوں کی ایک ٹیم کے ساتھ رخائن کے کچھ علاقوں کا دورہ کرنے کی اجازت دی۔ رپورٹر کے مطابق ایک گاؤں میں گھروں میں آگ لگی تھی۔جب وہ وہاں پہنچے تو انہوں نے وہاں سے چند نوجوانوں کو باہر نکلتے دیکھا جن کے ہاتھوں میں چھریاں ، تلواریں اور غلیلیں تھیں۔ انہوں نے کیمرے کے سامنے آنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے چند صحافیوں کے ساتھ ان نوجوانوں سے کیمرے سے دور جا کر بات کی تو انہیں بتایا گیا کہ وہ رخائن کے بودھ مذہب کے ماننے والے ہیں ، ان میں سے ایک نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس نے آگ لگائی تھی۔ اس نے کہا کہ پولیس نے اس کی مدد کی۔ میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی اس بات سے انکار کرتی ہیں کہ روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے عالمی میڈیا پر الزام لگایا ہے کہ وہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے۔

شیئر: