Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحادی فورسز کے حملے: حوثی اسلحہ ڈپو، بیلسٹک میزائل اور بارودی کشتیوں کی سٹوریج سائٹ تباہ

ترجمان کے مطابق یمنی مسلح افواج کو 24 گھنٹے فضائی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔(فوٹو: اے ایف پی)
یمن میں قانونی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ اتحادی بحری افواج نے الحدیدہ گورنریٹ میں فوجی کارروائی کی ہے جبکہ صنعا اور صعدہ میں بھی کارروائیاں کی گئی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا الحدیدہ میں کارروائی کا مقصد حوثی ملیشیا کے متعدد جائز فوجی اہداف، اسلحہ کے ڈپو، باردوی کشتیوں کی سٹوریج سائٹ اور بحری بارودی سرنگیں تباہ کرنا تھا۔
یہ کارروائی بحیرہ احمر کے جنوب میں آبی گزرگاہوں کو ممکنہ حملوں سے محفوظ بنانے اور باب المندب میں بحری آمد و رفت کے تحفظ کے لیے اتحاد کے دائرہ کار میں ہے۔
ایک علیحدہ بیان میں میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا اتحادی فورسز نے دارالحکومت صنعا میں بیلسٹک میزائل لانچنگ پلیٹ فارم اور صعدہ میں ایک پہاڑی مقام پر ایک بیلسٹک میزائل سٹوریج سائٹ کو تباہ کردیا یہاں بیس بیلسٹک میزائل موجود تھے۔
اس سے قبل اتحادی ترجمان  نے بتایا تھا کہ پیر کی صبح شروع کیے گئے ’آپریشن ڈان آف یمن‘ میں 100 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا اور 324 انتہائی اہم اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے تباہ کیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کا کہنا تھا ان کی افواج آبنائے باب المندب کو محفوظ بنانے کے لیے فضائی کارروائی کر رہی ہیں جبکہ حرکت کرنے والے اہداف کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
اتحاد کی جانب سے زمین پر کارروائی کرنے والی یمنی مسلح افواج کو 24 گھنٹے فضائی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

شیئر: