Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیمسنگ نے گلیکسی سی 8 لانچ کر دیا گیا

سیمسنگ نے ڈوئل رئیر کیمرہ اور فیشل ریکوگنیشن کا فیچر رکھنے والے اسمارٹ فون گلیکسی سی 8 لانچ کر دیا ہے۔فون 3 جی بی ریم 32 جی بی انٹرنل اسٹوریج اور 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہے۔یہ اسمارٹ فون 5.5 انچ کی فل ایچ ڈی اسکرین ، سپر امولڈ ڈسپلے ، اوکٹا کور پراسیسر اور ڈوئل سم کارڈ سپورٹ رکھتا ہے۔ ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ میں 13 اور 5 میگا پکسل کے بیک کیمرے اور 16 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہے۔اسکی بیٹری 3000 میگا واٹ آورز کی ہے۔ فون میں فنگر پرنٹ اسکینر کو ہوم بٹن میں شامل کیا گیا ہے۔گلیکسی سی 8 کو بلیک ، گولڈ اور پنک کلر میں پیش کیا گیا ہے۔ فون کی قیمت کے بارے میں کمپنی نے کوئی اعلان نہیں کیا۔
 

شیئر: