Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاجر فروخت کی جانیوالی اشیاءتبدیل یا واپس کرنے کے پابند ہیں

جدہ.... وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے دکانداروں کو پابند کیا ہے کہ وہ ملبوسات اور جوتوں کے تمام سائز مہیا کریں۔ سائز نہ ہونے کی صورت میں دکاندار صارف کو قیمت واپس کرنے کا پابند ہو گا۔ فروخت کی جانیوالی چیز میں کسی بھی قسم کا نقص ہو گا تو اسے واپس لیا جائےگا۔ وزارت نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ جن دکانوں میں فروخت کی جانیوالی اشیاءکی تبدیلی اور واپسی نہ ہو ان کے بارے میں ہمیں مطلع کریں۔ فروخت کی جانیوالی اشیاءتبدیل یا واپس نہ کرنے والے دکاندار وزارت کے ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ وزارت نے کہا ہے کہ صارف کو خریدی جانیوالی اشیاءکا بل دیا جانا ضروری ہے۔ دوسری طرف وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے کہا ہے کہ تمام پٹرول پمپس کا ہر 6ماہ میں ایک مرتبہ تفتیشی دورہ ہو گا۔ 

شیئر: