Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مائع گیس کی خرید وفروخت کے ضوابط

جدہ.... مائع گیس کی خرید وفروخت کے ضوابط کی خلاف ورزی پر 50لاکھ ریال جرمانے کے علاوہ لائسنس منسوخ کیا جائے گا۔ حکومت نے مائع اور سیال گیس کی خرید وفروخت کیلئے نئے ضوابط کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومت کے متعلقہ ادارے کی طرف سے جاری ہونے والے نئے ضوابط میں کہا گیا کہ تجارتی یا گھریلو صارفین اپنے استعمال کے لئے مائع اور سیال گیس کی خریدو فروخت میں غلط بیانی سے کام نہیں لےں گے۔ گیس کے شعبہ سے وابستہ کاروباری ادارے اپنی سرگرمیاں خفیہ نہیں رکھیں گے۔ متعلقہ ادارے کو فروخت کی جانے والی گیس کے بارے میں آگاہ رکھیں گے۔ گیس سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ سپلائی لائن کا غلط استعمال نہیں کیا جائے گا۔ خلاف ورزی پر متعلقہ ادارے کا اعلیٰ بورڈ سزا سے متعلق فیصلہ کرے گا۔ سنگین نوعیت کی خلاف ورزی پر 50لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ خلاف ورزی کے مرتکب تجارتی ادارے کا لائسنس کم از کم ایک ماہ کے لئے معطل کیا جائے گا۔ سنگین نوعیت کی خلاف ورزیوں میں لائسنس ہمیشہ کیلئے ختم کردیا جائے گا۔ متعلقہ حکومتی ادارے نے کہا ہے کہ گھریلو استعمال میں آنے والے گیس سیلنڈر کی خرید و فروخت بھی ضوابط کے مطابق ہو گی۔ گیس سیلنڈر کی فروخت مجاز ادارے کے سوا کوئی اور نہیں کرسکتا۔ 

شیئر: