Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں 3شعبے ویلیوایڈڈ ٹیکس سے مستثنیٰ

امارات ۔۔۔۔متحدہ عرب امارات نے 3شعبوں کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے استثنیٰ دیدیا۔ اماراتی باشندے یکم جنوری 2018سے مختلف خدمات اور اشیاء پر مقرر کئے جانے والے ویلیو ایڈڈ ٹیکس دینا شروع کردینگے۔امارات نے جن 3شعبوں کو اس ٹیکس سے استثنیٰ دیا ہے ا ن کا تعلق مکانات ،تعلیم اور صحت سے ہے۔ اگر کوئی شخص مکان خریدے یا کرائے پر حاصل کریگا تب اس سے یہ ٹیکس نہیں لیا جائیگا۔ اسی طرح اگر نرسری کے مرحلے سے پرائمری اسکول میں بچے کا داخلہ ہوگا تب بھی یہ ٹیکس وصول نہیں کیا جائیگا۔صحت کے شعبے میں بھی اسی طرح کی سہولت دی گئی ہے۔

شیئر: