Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی پالیسی پر اقوم متحدہ میں موقف دینگے،خرم دستگیر

گوجرانوالہ ... وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ امر یکی پالیسی الزام تراشیوں پرمبنی ہے ۔ اتوار کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی افغان پالیسی کو پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے مسترد کر دیا ۔ اس پالیسی پر واضح موقف کے ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جا رہے ہیں ۔ جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم شاہد خاقان کے ساتھ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف بھی جائیں گے۔ افغان پالیسی اور دہشتگردی کے حوالے سے واضح موقف پیش کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کے بعد سیاسی و عسکری حکام کا امریکہ سے رابطہ نہیں ہوا ۔ ایک سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ نواز شریف ایک ہفتے میں واپس آ جائیں گے۔ وہ اپنی اہلیہ کی تیمارداری کے لئے لندن میں مقیم ہیں ۔

 

شیئر: