Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صارفین سے بات چیت کرنے والے ڈرون

واشنگٹن .... ایمیزون کا سامان صارفین کو پہنچانے والے ڈرون اب صارفین سے ”بات چیت“ بھی کرسکیں گے جبکہ انہیں ڈانٹ بھی سکیں گے کہ وہ انکے راستے سے ہٹ جائیں۔ ایمیزون کو اب ایسے ڈرون استعمال کرنے کا گرین سگنل دیدیا گیا ہے۔ یہ ڈرون لوگوں کو بتا سکیں گے کہ وہ اب لینڈ کرنے والا ہے اس لئے وہ اس جگہ سے چلے جائیں۔ اس کے علاوہ جب ڈرون میں کوئی خرابی ہوگی تب بھی وہ بتا سکیں گے ۔ ان ڈرون میں یہ بھی خصوصیت ہوگی کہ وہ زمین پر اترے بغیر ہی پیکٹ یا خوراک پیرا شوٹ کے ذریعے زمین پر پہنچاسکتے ہیں۔ ڈرون صارفین کے سوالات کے جواب دے سکیں گے۔ اس کے علاوہ آرڈر بھی بک کرسکیں گے۔ مصنوعی ذہانت کے ذریعے یہ پتہ چلا سکیں گے کہ انکے راستے میں کوئی رکاوٹ آئی ہے اور جیسے ہی انہیں اسکا علم ہوگا وہ دوسروں کو خبردار کیا کریں گے۔

شیئر: