فرضی کسٹم افسر بن کر ایک کروڑ مالیت کا سونا لوٹ لیا
راج کوٹ۔۔۔۔گجرات میں راجکوٹ شہر کے اے ڈویژن علاقے میں 2فرضی کسٹم افسران کے ذریعے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا لوٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس سلسلے میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے۔ پولیس نے بتایا کہ عبدالہاشم 3کلو 877گرام سونا لیکر اپنے گھر جارہا تھا۔ اسی دوران رامناتھ پارگڑوگربی چوک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 2افراد نے عبدالہاشم کو روکا اور کسٹم افسر بتاتے ہوئے بیگ کی تلاشی شروع کردی اور اسی دوران وہ بیگ لیکر فرار ہوگئے۔ سونے کی مالیت ایک کروڑ 15لاکھ بتائی جارہی ہے۔ واضح ہوکہ عبدالہاشم سونے کے زیورات بنانے کا کاریگرہے جو زیور بنانے کیلئے احمد آباد سے سونا لیکر راج کوٹ بس کے ذریعے آیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے جعلی کسٹم افسران کی تلاش شروع کردی ہے۔