Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا کیخلاف مزید پابندیوں پر ووٹنگ

 نیو یارک ... اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف مزید پاپندیوں کی قرارداد پر آج پیر کو ووٹنگ ہو رہی ہے۔ امر یکہ نے میزائل اور جوہری تجربے کے بعد شمالی کوریا پر مزید پابندیوں کے لئے سلامتی کونسل میں قرار داد جمع کرائی تھی۔ا سے قرارداد کی منظوری کیلئے سلامتی کونسل کے تمام 9 ارکان کی حمایت درکار ہوگی۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل میں امریکہ کے اس نئے اقدام کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ ترجمان نے انتباہ کیا کہ اگر مجوزہ امریکی پابندیاں لگیں تو واشنگٹن کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

شیئر: