Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکول لوازمات کے نرخ ہوشربا ، والدین غیر معیاری اشیاء خریدنے پر مجبور

ریاض .... نئے تعلیمی سال کی آمد پر سعودی عرب کے تمام بازاروں میں اسکول لوازمات کے نرخ ہوشربا حد تک بڑھ گئے۔والدین نے پریشانی ، بے چینی اور کسمپری کا شکوہ کرتے ہوئے بتایا کہ مارکیٹ میں معیاری سامان ہونے کے باوجود مجبوراً غیر معیاری اشیاء خرید رہے ہیں ۔ ایک سعودی شہری ابوفہد نے کہا کہ اسکول بیگ کے نرخ مسلسل بڑھ رہے ہیں ۔ سرکار کی طرف سے کوئی نگرانی نہیں۔ام لیلیان نے کہا کہ اس نے اس یقین کے باوجود کہ سامان غیر معیاری ہے سستی دکانوں سے اسکول لوازمات خرید لئے ۔ماجد العتیبی نے تجویز کیا کہ اشیاء کے نرخ بڑھانے والوں پر جرمانے کیوں نہیں لگائے جاتے ۔ نبیلہ مہجوم نے کہا کہ سعودی تاجر انتہائی گھٹیا سامان خریدتے ہیں اور انتہائی مہنگے داموں بیچتے ہیں ۔ فہدا لاحمری نے کہا کہ بہتر ہو گا ای ایجوکیشن کو فروغ دیا جائے اس کی بدولت وقت کے ضیاع اور مارکیٹ کے چکر لگانے کی زحمت سے بچا جا سکے گا ۔ مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے ڈائریکٹر جنرل نے اطمینان دلایا کہ وزارت کے کارندے مسلسل چھاپے مار رہے ہیں ۔ اجارہ داری روکنے اور نرخوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔ غیر قانونی دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔ جرمانے لگائے جا رہے ہیں اور قوانین نافذ کئے جا رہے ہیں ۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم گرما کی لمبی چھٹی ،پھر عید الاضحی نے سعودی خاندانوں کی جیبیں خالی کر دی ہیں ۔ اسکول لوازمات نے رہی سہی کمی پوری کر دی۔

شیئر: