Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی قومی شجرکاری مہم میں 8 غیر سرکاری تنظیمیں شامل

اس کا مقصد ماحولیاتی پائیداری کے لیے قومی اہداف کو آگے بڑھانا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کور ڈیویلپمنٹ اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹیفیکیشن نے غیر نفع بخش شعبے میں شراکت داریوں کو مضبوط بنانے کے لیے کئی غیر نفع بخش ماحولیاتی ایسوسی ایشنز کے ساتھ مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کےمطابق مفاہمت کی ان تمام یادداشتوں کا بنیادی مقصد، ماحولیاتی پائیداری کے لیے قومی اہداف کو آگے بڑھانا ہے۔
جن غیرنفع بخش ایسوسی ایشنز کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں ان کی تعداد آٹھ ہے۔
ان میں النقا ایسوسی ایشن، لیوینڈر سوسائٹی، درب ہائیکنگ ٹریلز اینڈ واکنگ ٹرِپس ایسوسی ایشن، حائل اگریکلچر ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن، ینبع انوائرمینٹل ایسوسی ایشن، الرفاق انوائرمینٹل ایسوسی ایشن (حائل)، اغصان انوائرمینٹل ایسوسی ایشن اور پرِسٹین فیوچر انوائرمنٹ ایسوسی ایشن شامل ہیں۔
سعودی نیشنل سینٹر کے مطابق غیرمنافع بخش شعبے کے ساتھ تعاون سے رضاکاروں کی تعداد اور کمیونٹی کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات بڑھ جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ ایسے انیشیٹیوز کے باعث پوری مملکت میں ماحولیاتی اور سماجی اثر میں بہت زیادہ اضافہ ہوتا ہے۔

آٹھ ایسوسی ایشنز کے ساتھ ہونے والے یہ معاہدے، وسیع تر تعاون کے اس فریم ورک کا حصہ ہیں جس کے تحت جنگلات کی تعداد بڑھانا اور بنجر یا ویران زمین کی بحالی کے منصوبوں پر کام کرنا ہے۔
دیگر مقاصد میں قدرتی وسائل کی وجہ سے جنم لینے والی سیاحت کو تعاون فراہم کرنا، ماہرانہ آراء کا تبادلہ، تربیت کے ذریعے صلاحیتوں کو پیدا کرنا اور کمیونیٹی میں ماحولیاتی آگاہی لانا شامل ہے۔
نیشنل سینٹر، دیگر کئی شعبوں کے ساتھ بھی باہمی تعاون کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے تاکہ ماحولیاتی آگاہی پھیلے۔ اس تعاون کے مقاصد میں پائیداری کو علمی اور معلوماتی تبادلے کے ذریعے آگے بڑھانا شامل ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ کمیشن، کمیونٹی کے ساتھ مل کر کوششوں، مشترکہ پروگراموں اور ایسے انیشیٹیوز کو جاری رکھے ہوئے ہے جو قومی ماحولیاتی مقاصد میں تعاون فراہم کرتے ہیں۔

 

شیئر: