Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طبی خدمات پیش کرنے والوں پر نئے ضوابط کا نفاذ شروع

ریاض.... سعودی اسپیشلائزیشن بورڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگر طبی عملے سے تعلق رکھنے والے شخص نے 6ماہ تک اجازت نامے میں توسیع نہیں کرائی تو اسے کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ پیشہ ورانہ اندراج کے نئے ضوابط پر 10ستمبر 2017ءسے عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔ اس کے تحت صحت خدمات پیش کرنے والے کا کارڈ 2برس تک موثر ہو گا۔ اگر موثر ہونے کی تاریخ ختم ہونے کے 6ماہ کے اندر اندر توسیع نہ کرائی تو ایسی حالت میں صحت خدمات پیش کرنے والے کو ملازمت سے منقطع مانا جائے گا اور اس کی فائل گڑ بڑ ہو جائے گی۔ بورڈ نے بتایا ہے کہ نئے ضوابط 10ستمبر 2017ءسے قبل پیش کی جانے والی ان درخواستوں پر لاگو نہیں ہوں گے جو منظور کر لی گئی ہوں۔ 

شیئر: