Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے گھر لوگ جنگلی کبوتر کھانے لگے

لندن۔۔۔۔برطانیہ میں بے گھر لوگ اب مختلف شہروں میں اڑنے والے کبوتروں کو پکڑ کرکھانے لگے ہیں۔پولیس ان دعوؤں کی تحقیقات کررہی ہے کہ اس نے کچھ اسٹال والوں کو دیکھا کہ وہ ایگزیٹر شہر میں تھیلے میں 14کبوتر پکڑے ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر نشے میں دھت لوگ کالے کبوتر کھاتے ہیں ؟۔جانوروں کے تحفظ کے ادارے کی ڈائریکٹر نے سوال کیا کہ  جب ان لوگوں کے پاس نشے کیلئے پیسہ ہے تو وہ کھانا خرید کر کیوں نہیں کھاتے۔ایک تاجر نے کہا کہ یہ کبوتر دانا چگنے کیلئے زمین پر آبیٹھتے ہیں اور وہیں سے ہم انہیں پکڑتے ہیں۔ہم نے صرف 20منٹ میں 14کبوتر پکڑے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ کبوتروں کے ساتھ ظلم ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ بھر میں جنگلی کبوتروں کو 1981ء میں بنائے گئے قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے جبکہ بعض کبوتروں میں انفلونزا اور نمونیہ جیسے جراثیم ہوتے ہیں جن کا کھانا ممنوع ہے۔

شیئر: