Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”یومی“ میوزک روبوٹ کی اٹلی میں شاندار پرفارمنس

روم.... یہاں مشہور آرکسٹرا میں ایک عجیب و غریب واقعہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب مختلف سازندوں کے درمیان ایک روبوٹ کنڈکٹر کو پورے جوش و خروش کے ساتھ کنسرٹ کا حصہ بنتے دیکھا گیا۔ ہیومی نامی یہ کنڈکٹر اسٹیج پر آنے سے قبل مشہور موسیقار آندرے کولمبانی سے تربیت حاصل کرچکا تھا مگر اسکی اپنی کارکردگی صرف 6منٹ رہی۔آرکسٹرا کی ہدایتکاری آندرے بوکیلی اور وردی کررہے تھے۔ واضح ہو کہ روبوٹ کی روزمرہ بڑھتی ہوئی صنعت اور کارکردگی کے حوالے سے یہ دنیا میں اپنی قسم کا پہلا واقعہ ہے کہ کسی روبوٹ نے سازندے کا کردارادا کیا۔ پس پردہ موسیقی اور آواز آندرے بوکیلی کی تھی جبکہ ٹسکان تھیٹر کے کچھ دوسرے ارکان بھی انکی معاونت کررہے تھے۔ پورا آرکسٹرا سسٹم سوئٹزرلینڈ میں تیار کردہ تھا اوردیکھنے کے لائق تھا۔ 6منٹ کی کارکردگی کے دوران روبوٹ کنڈکٹر کسی ماہر موسیقار کی طرح ہاتھ لہرا لہرا کر دوسرے سازندوں کو دھنوں اور لے کی تربیت دے رہا تھا۔ موسیقی کے مداحوں کا کہناتھا کہ اگریومی کو اسی طرح موقع دیا جاتا رہا تو وہ بہت ہی اچھا موسیقار ثابت ہوسکتا ہے۔

شیئر: