Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی ڈاٹ کام پر عورتوں سے رقم اینٹھنے والے نائیجرین گرفتار

تھانے ۔۔۔۔شادی کی خواہشمند خواتین سے ویب سائٹ سے رابطہ کرکے انہیں اعتماد میں لے کر روپے اینٹھنے والے نائیجرین شہری کو تھانے پولیس نے دہلی سے گرفتار کرلیا۔ایڈیشنل پولیس کمشنر مکرند راناڈ نے بتایا کہ تھانے کے واگلے اسٹیٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں بھارت میٹرومونی ڈاٹ کام یا میٹرومونیل ویب سائٹ ’’دنیش چیون‘‘جعلی نام سے قائم کیا اور ایک خاتون کو اعتماد میں لیکر شادی کا لالچ دیا ۔ ایک روز اس نے کہا کہ وہ دہلی کے ایئرپورٹ سے بول رہا ہے، اس کے پاس سامان زیادہ ہوگیا ہے کسٹم کی رقم ادا کرنے کیلئے اس نے خاتون سے پہلے 68ہزار روپے پھر 87ہزار 700روپے اینٹھ لئے۔ اس معاملے میں واگلے اسٹیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر مکرند رانا ڈے نے بتایا کہ یہ معاملہ سائبر کرائم برانچ کے سپرد کیا گیا اور متعلقہ ویب سائٹ اور موبائل کا لوکیشن معلوم کرکے خصوصی اسکوڈ دہلی روانہ ہوگیا ۔ پولیس جس مکان پر پہنچی اس پر باہر سے تالا نظر آیا تاہم پولیس نے اس مکان میں داخل ہوکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ، 5موبائل، موڈیم، 3سم ، اے ٹی ایم کارڈز 2 افریقی ممالک کے پاسپورٹ اور66ہزار روپے نقد برآمد کئے۔

شیئر: