Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارڈر گارڈ: عسیر کے ساحل پر نقل و حرکت کی مسلسل نگرانی کرنے والے اہلکار

عسیر ریجن کی ساحلی پٹی پر ہمیشہ چوکس رہنے والے اور مسلسل محنت سے کام کرنے والے بارڈر گارڈ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سرحدوں کی حفاظت کے لیے ان کی لگن اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ الحریدہ واٹر فرنٹ پر رمضان کا پر سکون ماحول وہاں آنے والوں کے لیے بلا خلل برقرار رہے۔
ان گارڈز کو آپریشنل ڈیوٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے دی جاتی ہیں جس سے میری ٹائم اور ساحل پر نقل و حرکت کی مسلسل مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔
یہ جدید نگرانی کے آلات، سمندری وسائل اور ساحل پر گشت کرنے والے عملے کے ذریعے ممکن ہوتا ہے۔ یہ کام سمندری سرگرمیوں کی نگرانی، سیاحوں کی حفاظت، اور ایمرجنسی حالات کی تیاری کے لیے بہت ضروری ہے۔
جب مناروں یا ساحل پر نگرانی کے پوسٹس (کوسٹل واچ پوسٹس) سے مغرب کی اذان دی جاتی ہے تو اہلکار ڈیوٹی سٹیشنز پر اپنا روزہ افطار کرتے ہیں جس سے اُن کی ذمہ داریاں رمضان کے روحانی ماحول میں ڈھل جاتی ہیں۔
فیلڈ میں افطار کرنا بارڈر گارڈ اہلکاروں کی اس لگن کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ کیسے مملکت کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔

کسی بھی رہنمائی کے لیے مکہ، مدینہ، ریاض اور مشرقی ریجن کے شہری 911  جبکہ باقی مملکت کے تمام علاقوں کے شہری 994 پر کال کر سکتے ہیں۔

 

شیئر: