Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پونے ، کئی پرائیویٹ اسکولوں پر حکومت کا تالا، طلبہ کا مستقبل داؤپر

پونے۔۔۔۔۔ضلع پریشد پونے نگر نگم اور پمپری چنچوڑ نگر نگم نے جون میں 67ایسے پرائیویٹ اسکولوں کی لسٹ جاری کی تھی جن کی منظوری رد کردی گئی۔ اس کے بعد بھی 22اسکول ایسے پائے گئے جو ریاستی حکومت کے قوانین پر عمل نہیں کررہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے ان اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیدیا گیاہے۔ اس کے ساتھ 10ہزار بچوں کو اب تعلیم کیلئے دوسرا متبادل تلاش کرنا ہوگا۔ پونے ضلع پریشد کے شعبہ تعلیم کی سپرنٹنڈنٹ شلپا مینن کے مطابق انہوں نے بلاک ڈیولپمنٹ افسران کو مطلع کردیا ہے اور ان اسکولوں کو بند کرنے کی کارروائی جلد شروع کردی جائیگی لیکن اس سے قبل وہاں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کیلئے متبادل انتظام کیا جائے گا۔جن اسکولوں کی منظوری رد کی جائیگی انہیں کم از کم ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا پڑیگا۔افسران کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اسکول اسلئے بند کئے گئے کہ ان کے پاس اسکول چلانے کا لائسنس نہیں تھا۔

شیئر: