Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکا نے مزید 4 ممالک کو ویزوں کا اجراء روک دیا

    واشنگٹن ۔۔۔۔۔امریکا نے مزید4 ممالک کمبوڈیا، اریٹیریا، کینیا اور سیرالیون کے شہریوں کو امریکی ویزوں کا اجراء  روک دیا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے  نئی پالیسی کے بارے میں برقی پیغام سے بھی آگاہ کیا جس کی تفصیل ایک پریس کانفرنس میں بیان کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان افریقی ملکوں کے امریکا میں غیرقانونی طور پرقیام پذیر باشندوں کو واپس بھیجنا چاہتا ہے مگر وہاں کی حکومتوں نے اپنے شہریوں کو نکالے جانے کی مخالفت کی ہے۔

شیئر: