ریاض میں عالمی ٹیکنالوجی ماہرین، سرمایہ کار اور کمپنیوں کی بیٹھک
سعودی دارالحکومت ریاض میں عالمی فن ٹیک ایونٹ منی ٹوئنٹی ٹوئنٹی مڈل ایسٹ 2026 جاری ہے جس میں دنیا بھر سے مالیاتی ٹیکنالوجی کے ماہرین، سرمایہ کار، بینکنگ اور فن ٹیک کمپنیوں کے نمائندگان شریک ہیں۔
یہ تین روزہ عالمی ایونٹ 14 سے 16 ستمبر تک ملہم میں واقع ریاض ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں جاری ہے۔
ایونٹ میں 38 ہزار سے زیادہ شرکاء، 350 سے زیادہ برانڈز، 350 سے زائد مقررین، 600 سرمایہ کاروں اور 150 سٹارٹ اپس کی شرکت ہو رہی ہے۔
منی ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں ڈیجیٹل بینکنگ، آن لائن ادائیگیوں، مصنوعی ذہانت، فن ٹیک، سرمایہ کاری، مالیاتی شمولیت اور مالیاتی شعبے کے مستقبل سے متعلق اہم موضوعات زیر بحث آ رہے ہیں۔
دوسرے روز کے سیشنز میں مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل بینکنگ، ایمبیڈڈ فنانس، کریڈٹ، ادائیگیوں اور مالیاتی شمولیت جیسے موضوعات پر ماہرین تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔
سعودی عرب میں فن ٹیک کے تیزی سے فروغ پاتے شعبے کے تناظر میں منی ٹوئنٹی ٹوئنٹی مڈل ایسٹ 2026 کو عالمی مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور فیصلہ سازوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے والا اہم ایونٹ قرار دیا جا رہا ہے۔