Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں اور خواتین سمیت قطریوں کی شہریت سلب کرنے کی مذمت

 دبئی ..... انسانی حقوق کی اماراتی تنظیم نے شیخ طالب بن محمد بن لاہوم بن شریم، ان کے خاندان کے 54 افراد اور 18 خواتین کی شہریت اچانک سلب کرنے کے قطری اقدام کی مذمت کردی۔ اماراتی تنظیم نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ قطری حکام نے اپنے عوام کی شہریت سلب کرکے ان کے قانونی حقوق پامال کئے ہیں۔ انسانی حقوق کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے اور قطری شہریوں کو دربدر کی ٹھوکریں کھانے کیلئے چھوڑ دیا ہے۔ تنظیم کے سربراہ محمد سالم الکعبی نے کہاکہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی بین الاقوامی نظیر ہے ۔ جن قطریوں کی شہریت سلب کی گئی ہے ان پر کوئی مقدمہ نہیں چلایاگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے انہیں تعلیم، صحت، روزگار، رہائش ، آمد و رفت کی آزادی وغیرہ سے محروم کردیاگیا۔ 

شیئر: