Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سگریٹ کا رسیا گوریلا

گوریلا سگریٹ سلگا رہا ہے
گوریلا اپنے انکلوژر میں سگریٹ کے مزے لے رہا ہے
پیانگ یانگ ...... شمالی کوریا کے ایک چڑیا گھر میں پایا جانے والا گوریلاسگریٹ کا رسیا ہے اور وہ خود ہی لائٹر سے سگریٹ سلگا لیتا ہے۔ اسے سگریٹ پیتے دیکھنے کیلئے لوگ بڑی تعداد میں اسکے انکلوژر کے باہر کھڑے ہوتے ہیں۔ اگر اسے لائٹر دستیاب نہیں ہوتا تو وہ سگریٹ کے جلتے ہوئے ٹوٹے سے دوسرا سگریٹ سلگا لیتا ہے۔ایک سگریٹ ختم ہونے پر دوسرا سگریٹ پینا اسکے لئے جیسے لازمی ہوتا ہے۔ چڑیا گھر کے حکام اسے سگریٹ دے دیکر پریشان ہوچکے ہیں لیکن اب روزانہ صرف ایک پیکٹ سگریٹ فراہم کرتے ہیں۔اسکی عمر 19سال ہے اور یہ چڑیا گھر میں پایا جانیوالا دوسرا چمپینزی ہے۔ جب بھی سگریٹ پی کر دھواں نکالتا ہے لوگ اسے دیکھ کر تفریح لیتے ہیں اور تالیاں بجاتے ہیں۔اس کے ٹرینر کا کہناہے کہ یہ سگریٹ کا دھواں جسم کے اندر نہیں لیجاتا۔ چمپینز ی بھی اپنے شائقین کا خیر مقدم کرتا ہے اور انہیں دیکھ کر اپنی ناک پکڑ لیتا ہے، ذرا سا جھکتا ہے جس سے ایسا لگتا ہے کہ شکریہ ادا کررہا ہو اسکے علاوہ ڈانس بھی کرتا ہے۔ اس کی وجہ سے چڑیا گھر آنے والوں کی تعداد میںاضافہ ہوچکاہے۔چڑیا گھر میں اسکے علاوہ دیگر جانوروں کو بھی کرتب سکھائے گئے ہیں۔ ان میں بندر اورکتے وغیرہ شامل ہیں۔ چڑیا گھر 1959ءمیں بنایا گیا تھا۔ اس وقت وہاں صرف 50جانور تھے۔

شیئر: