Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکس نے اے آئی سے تیار کردہ جنگی ویڈیوز پر ’ریونیو شیئرنگ‘ پروگرام معطل کر دیا

کمپنی کے مطابق موجودہ اے آئی ٹیکنالوجی کی وجہ سے ایسا مواد بنانا ’معمولی بات‘ ہو گئی ہے جو لوگوں کو دھوکہ دے سکے (فائل فوٹو:ا ے ایف پی)
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ نے اعلان کیا کہ اگر صارفین نے مسلح تنازعات کی ایسی ویڈیوز پوسٹ کیں جو مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار شدہ ہوں اور ان کے ’مصنوعی‘ ہونے کے بارے میں وضاحت نہ کی گیئی ہو تو کمپنی ان کرئیٹرز کو 90 دنوں کے لیے اپنے ’ریونیو شیئرنگ‘ پروگرام سے معطل کر دے گی۔
منگل کو ایلون مسک کی ملکیت والے اس پلیٹ فارم کے ایک اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے اعلان کردہ اس پالیسی کا مقصد معلومات کی صداقت کو برقرار رکھنا ہے۔
کمپنی کے مطابق جنگ کے دوران ’جنریٹو اے آئی‘ ٹولز کی بدولت گمراہ کن فوٹیج بنانا انتہائی آسان ہو گیا ہے جو ایک بڑا خطرہ ہے۔
ایکس کے ہیڈ آف پروڈکٹ نکیتا بیئر نے کہا کہ ’جنگ کے اوقات میں یہ انتہائی ضروری ہے کہ لوگوں کو زمین پر موجود حقائق اور مستند معلومات تک رسائی حاصل ہو۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اے آئی ٹیکنالوجی کی وجہ سے ایسا مواد بنانا ’معمولی بات‘ ہو گئی ہے جو لوگوں کو دھوکہ دے سکے۔

شیئر: