Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس کو 100سال بعد اولمپکس کی میزبانی مل گئی

 
پیرس: انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے پیرس اور لاس اینجلس کو بالترتیب 2024 اور 2028 ءاولمپکس گیمز کی میزبانی دینے کا اعلان کردیا۔ لیما میں منعقدہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے 131ویں اجلاس کے دوران فرانس اور امریکہ کے شہروں کو میزبانی د ی گئی۔ہیمبرگ، روم اور بداپسٹ کی دستبرداری کے بعد صرف پیرس اور لاس اینجلس 2024 ءمیں شیڈول اولمپکس گیمز کی میزبانی کے امیدوار رہ گئے تھے۔ دونوں شہر میگا گیمز کی میزبانی کرنا چاہتے تھے تاہم بعدازاں آئی او سی کی جانب سے فنڈنگ کی گارنٹی ملنے پر لاس اینجلس مزید 4 برس تک انتظار کرنے پر آمادہ ہو گیا تھا۔پیرس کو قریباً ایک صدی بعد میگا گیمز کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہو گا جہاں اس نے آخری بار 1924 ءمیں میگا ایونٹ کی میزبانی کی تھی جبکہ لاس اینجلس کو 1932 اور 1984 ءمیں میگا گیمز کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے۔آئی او سی نے رواں برس جون میں 2024 اور 2028 ءمیں شیڈول اولمپکس گیمز کے میزبان شہروں کا اعلان ایک ساتھ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ آئی او سی کے صدر تھامس باک نے میزبانی ملنے پر پیرس اور لاس اینجلس کو مبارکباد پیش کی۔

شیئر: