Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی فوجی 8 فلسطینیوں کو اٹھا لے گئے

    مقبوضہ بیت المقدس۔۔۔۔۔ اسرائیلی  فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے سے 8 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے گرفتار فلسطینوں پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔  یاد رہے کہ  اسرائیلی فوج  دریائے اردن   اور مشرقی علاقے کی  فلسطینی بستیوں پر  وقتاً فوقتاً   چھاپے مارتے ہوئے  مختلف بہانوں سے فلسطینیوں کو گرفتار  کرتی رہتی  ہے۔اب تک   اسرائیلی جیلوں   میں 7 ہزار فلسطینی قید ہیں جن میں سے 300 بچے بھی شامل ہیں۔

شیئر: