Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور مصری وزرائے خارجہ کا رابطہ، حوثیوں کے حملوں کی مذمت

علاقائی صورتحال اور ضروری کوششیں کرنے کی اہمیت پر بھی بات کی۔ ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو مصر کے ہم منصب ڈاکٹر بدر العاطی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے ریاض اور ابہا میں ایئرپورٹس کو نشانہ بنائے جانے والے حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ سعودی سرزمین پر حملے اور کشیدگی میں اضافہ پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہے۔
انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ مملکت کی سلامتی، استحکام اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے سپورٹ کا اعادہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال اور ضروری کوششیں کرنے کی اہمیت پر بھی بات کی۔
قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل فہمی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
رابطے کے دوران نبیل فہمی نے عرب لیگ کی جانب سے سعودی سر زمین پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی، عرب قومی سلامتی کا اٹوٹ حصہ ہے۔

 

شیئر: