سعودی عرب کے ساتھ عرب لیگ کا اظہار یکجہتی، حوثیوں کے حملوں کی مذمت
جمعرات 8 اکتوبر 2026 20:24
سعودی وزیر خارجہ سے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے رابطہ کیا ہے ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل فہمی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران نبیل فہمی نے عرب لیگ کی جانب سے سعودی سر زمین پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی عرب کی قومی سلامتی کا اٹوٹ حصہ ہے۔
حالیہ علاقائی صورتحال، عرب لیگ کے کام کو مزید موثر بنانے اور مختلف علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اس کے کردار کو فعال کرنے کی کوششوں پر بھی بات کی گئی۔
علاوہ ازیں عرب پارلیمنٹ کے سپیکر نے مملکت میں شہریوں اور شہری تنصیات کے خلاف جوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اہم تنصیبات اور انفرا سٹرکچر کو نقصان پہنچانا ایک خطرناک کشیدگی، بین الاقوامی قانون اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مملکت کے ساتھ مکمل یکجہتی، ملک کی سلامتی، اہم انفرا سٹرکچر اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
