Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیا میں سفید رنگ کے ژرافے

کینیا۔۔۔۔کینیا میں مادہ ژرافہ اور اس کا بچہ دیکھا گیا ہے یہ اس ملک میں پہلی مرتبہ نظر آیا جسے وڈیو پر فلم بند کرلیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جینیات میں خرابی کی وجہ سے ان دونوں کے رنگ سفید ہیں۔اگرچہ یہ ژرافے سورج مکھی نہیں تھے لیکن ایسی خرابی میں مبتلا تھے جس میں جلد کے خلیات کا رنگ سفید یا گہرے کلر کا ہوجاتا ہے۔دونوں ہی کینیا کے جنگلی حیات کے پارک میں گھوم پھر رہے تھے کہ ایک سیاح نے دور سے ان کی تصاویر اتار لی۔ ادھر جون میں بھی جنگلی حیات کے ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مقامی دیہاتی نے بھی انہیں دیکھا تھا۔

شیئر: