Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر دفاع کا دورہ پاکستان

اسلام آباد... سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع نے ہفتہ کو نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادکا دورہ کیا ۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ سے ملاقات کی۔ نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر ایڈمرل ذکاءاللہ نے خیرمقدم کیا۔ پاک بحریہ کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں سعودی نائب وزیر دفاع نے نیول چیف سے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی نائب وزیر دفاع نے پاک بحریہ کے کردار اور خطے کے امن و استحکام کیلئے میری ٹائم سیکیورٹی تعاون کو سراہا۔ دریں اثناء سعودی نائب وزیر دفاع نے ہفتہ کو ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے استقبال کیا۔ سعودی نائب وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کو سراہا ۔مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاک فضائیہ رائل سعودی فضائیہ کو ایوی ایشن کے شعبہ اور فوجی تربیت میں بھرپور مدد اور تعاون جاری رکھے گی۔ 

 

شیئر: