Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہتھیاروں کی نمائش برداشت نہیں ہوگی، ممتابنرجی

کولکتہ۔۔۔۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے آر ایس ایس ، وشوہندوپریش سے کہا ہے کہ وہ بنگال میں فرقہ پرستی پھیلا کر آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کریں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تہوار  موقع پر کسی قسم کی اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائیگی۔ ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ تہوار کے موقع پرزعفرانی پارٹی کے ذریعے ہتھیاروں کی نمائش کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اس موقع پر مغربی بنگال کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سرجیت کار کائستھ موجود تھے۔وشو ہندوپریشد نے اعلان کیا تھا کہ تہوار کے موقع پر دیگر ریاستوں سے بھی ہتھیاروں کے لیس پارٹی کارکن ریلیاں نکالیں گے ۔ وی ایچ پی لیڈر نے کہا کہ قوانین کے نفاذ میں تعصب کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔

شیئر: