Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر نے سیاسی بحران کا ناجائز فائدہ اٹھاکر خلاف ورزیاں کیں، اقوام متحدہ

 نیویارک.... اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ قطر نے انسداد دہشت گردی کے علمبردار عرب ممالک کے ساتھ اپنے سیاسی بحران کا ناجائز فائدہ اٹھاکر خلاف ورزیاں کیں۔ اقوام متحدہ کے ماتحت انسانی حقوق کی ہائی کمشنری کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سیاسی بحران سے ناجائز فائدہ اٹھانے اور انسانی حقوق کی قومی کمیٹیوں کی کارکردگی کو منظم کرنے والے بین الاقوامی قوامین کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق انسانی حقوق کی قطری کمیٹی پر لگائے جانے والے الزامات کا گہرائی اور گیرائی سے جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ اب تک انسانی حقوق کی قطری کمیٹی اقوام متحدہ کے یہاں اول درجے کی تنظیم کے زمرے میں داخل ہے تاہم اگر قطری کمیٹی کے خلاف غیرمعیاری اور غلط کارکردگی کے حوالے سے ثبوت مہیا ہوگئے تو ایسی حالت میں اس کی نئی درجہ بندی ہوگی۔ دریں اثناء انسانی حقوق عرب فیڈریشن کے سربراہ ڈاکٹر احمد الہاملی نے اس بات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں یہ امید ہوچلی ہے کہ ا نسانی حقوق کو سیاسی رنگ دینے کی قطری کوششوں پر اس کا احتساب ہوگا۔ عرب فیڈریشن اس حوالے سے انسانی حقوق کے عالمی ادارے کو مدلل رپورٹ شواہد کے ساتھ پیش کرچکا ہے۔

شیئر: