Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دماغ پڑھنے والا حیرت انگیز بازو بند تیار کرلیا گیا

نیویارک.... انسان کو قدرت نے کچھ ایسا بنایا ہے کہ وہ فطری طور پر چاہتا ہے کہ دوسروں کے خیالات جان سکے۔ یہ شوق شاید ازل سے انسان کے ساتھ وابستہ ہے مگر اسکی سائنسی صورت عرصہ دراز کے بعد نکلتی رہی ہے اور اب امریکی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ایک ایسا بازو بند یا آرم بینڈ تیار کرلیا ہے جس کی مدد سے دوسروں کے دماغ اور اس میں موجود باتوں کو پڑھ سکے گا۔ اس گیجٹ کی دوسری خوبی یہ ہے کہ آئندہ سال کے اوائل تک بازار میں آنے والے اس آرم بینڈ کے ذریعے لوگ اسمارٹ فون کو بھی صرف اپنی دماغی قوت کی مدد سے چارج کرسکیں گے۔اسے تیار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی اس قسم کی چیزیں تیار ہوتی رہی ہیں مگر نئی چیز کی خاصیت یہ ہے کہ اسے کنٹرول کرنے کیلئے کسی ہینڈل کی ضرورت پیش نہیں آئیگی۔ گیجٹ کولمبیا یونیورسٹی کے شعبہ عصبیات کے ماہرین نے چند ابھرتے ہوئے سائنسدانوں کی مدد سے تیار کی ہے۔ اس کے تجرباتی مرحلے میں ایلن مسک نامی ایک انجینیئرنے پہلا تجربہ اپنے اوپر کیا اورپھر تجربے کی کامیابی پر خوشی سے نہال ہوگیا۔

شیئر: