Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

اسلام آباد... اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ۔سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی۔ نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت جسٹس محسن اخترکیانی نے کی۔ ایڈوکیٹ مخدوم نیازانقلابی نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف 25 اگست کو لاہورمیں تقریر کے دوران توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔سابق وزیراعظم نے عدلیہ اور طاقت کے گٹھ جوڑ کی بات کی جو توہین عدالت کے مترادف ہے۔ آئین کسی کو عدالتی احکامات کی توہین کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کہ کہ اس سارے معاملے میں چیئرمین پمراکی خاموشی پر احکامات جاری کئے جائیں۔

 

شیئر: