Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد عرفان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت

لاہور: قومی کرکٹر محمد عرفان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ، پی سی بی نے فکسنگ کیس میں6 ماہ کی پابندی ختم ہونے پر فاسٹ بولر کو کھیلنے کی اجازت دے دی۔ محمد عرفان ٹریک پر واپس آگئے ، پیسر کو 6 ماہ کی پابندی ختم ہونے پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی۔ وہ قائد اعظم ٹرافی میں اپنے ڈپارٹمنٹ واپڈا کی نمائندگی کریں گے۔ محمد عرفان اسپاٹ فکسنگ کیس میں قانون کی گرفت میں آئے تھے۔ فکسنگ اسکینڈل کے ایک اور کردار شرجیل خان الزامات ثابت ہونے پر 5سال کے لئے معطل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اوپنر نے سزا کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

شیئر: