متعدد ایرانی حملے فضائی دفاعی نظام سے ناکام بنا دیے ہیں: بحرین
بحرینی فوج کے مطابق ان حملوں کو اپنے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکام بنا دیا گیا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
بحرین کی فوج نے منگل کو کہا ہے کہ اس نے مملکت کو نشانہ بنانے والے ایران کے متعدد فضائی حملوں کو کامیابی سے روک کر تباہ کر دیا۔
بحرینی فوج کے مطابق ان حملوں کو اپنے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکام بنا دیا گیا۔
دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے منگل کو دعویٰ کیا کہ اس نے بحرین میں نصب امریکی ریڈار سسٹم کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
