Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورنیش میٹرو، سمندری ٹیکسی اور ابحر پل کے منصوبے

جدہ... مکہ مکرمہ گورنریٹ نے جدہ میں کورنیش میٹرو،سمندری ٹیکسی اور ابحر پل کے ٹھیکے نجی کمپنیوں کو پیش کردیئے۔ گورنریٹ نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر مذکورہ 3منصوبے نجی اداروں کیلئے جاری کئے ہیں۔ گورنریٹ نے واضح کیا ہے کہ کورنیش میٹرو 15کلو میٹر کے دائرے میں ہوگی۔ اسکے 15اسٹیشن ہونگے۔ یہ شمالی ابحر کو وسطی جدہ سے مربوط کریگی۔ شمالی کورنیش سے ہوکر گزرے گی۔ سمندری ٹیکسی کے 20اسٹیشن ہونگے۔ یومیہ 29ہزار افراد سفر کرسکیں گے۔ یہ شرم ابحر کو جدہ کے وسطی اور شمالی علاقوں سے جوڑے گی۔ ابحر پل شمالی ابحر کو جنوبی ابحر سے مربوط کریگا۔اسکی 8لائنیں ہونگی۔پل 350میٹر لمبا اور 74میٹر چوڑا ہوگا۔
 

شیئر: