ریاض..... سعودی ایوان شاہی کے مشیر سعودالقحطانی نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر انکشاف کیا ہے کہ شیخ سلطان بن سحیم کے والد شیخ سحیم بن حمد ریاست قطر کے بانی جاسم کی نسل سے ہیں۔ شیخ سحیم ہی حمد کے والد خلیفہ کے قانونی ولی عہد تھے۔ قطر کے سابق امیر حمد بن خلیفہ پر شیخ سحیم کے قتل کا الزام ہے۔ 1985ءمیں قطری عوام اور آل ثانی خاندان میں ان کے بڑھتے ہوئے اثر و نفوذ کو دیکھتے ہوئے قتل کر دیا گیا تھا اور یہ کہہ کر کہ ان کا انتقال ہارٹ فیل سے ہوا ہے معاملہ دبا دیا گیا تھا۔ سعود القحطانی نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزؒ کے ہمراہ شیخ سحیم کی نایاب تصاویر بھی نیٹ پر جاری کر دیں۔