Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں سعودی یوم الوطنی کاجشن

ابوظبی....متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے یوم الوطنی کا جشن منانے کیلئے سبز رنگ کی مہر جاری کردی۔ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مسافر دبئی پہنچیں گے تو ان کی سفری دستاویزات پر سبز رنگ کی مہر لگائی جائیگی جس میں سعودی عرب کا موٹو مرتسم ہے۔ مہر پر مندرجہ ذیل عبارت تحریر ہے ”سعودی عرب ، امارات ہمیشہ ایک ساتھ“۔ دبئی میں اس ہفتے کے اختتام پر ایک غنائی پروگرام بھی ہوگا جس میں ممتاز فنکار اور گلوکار حصہ لیں گے۔ شہر کے قابل دید مقامات خصوصاً برج خلیفہ کو سعودی پرچم، خادم حرمین شریفین اورولی عہد کی تصاویر سے مزین کیا جائیگا۔
 

شیئر: