شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں شامی وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا
جمعرات 19 نومبر 2026 19:47
ملاقات میں حالیہ علاقائی صورتحال اور چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں شامی ہم منصب اسعد الشیبانی کا خیر مقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور شام کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے حالیہ علاقائی صورتحال اور چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ خطے کی سکیورٹی اور استحکام کو بڑھانے کے لیے قریبی کو آرڈینیشن اور مشاورت کی اہمیت پر زور دیا۔
