Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپاٹ فکسنگ : خالد لطیف کیخلاف کیس جیت کر خوشی نہیں ہوئی، تفضل رضوی

  لاہور:پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اصل سٹے باز یوسف کے خلاف کارروائی کا اختیار نہیں۔ انہوں نے کہا خالد لطیف اور شرجیل سمیت دیگر کرکٹرز کو ورغلانے والے اس سٹے باز کے خلاف پی سی بی کوئی اقدام نہیں کر سکتا۔ مجھے یا کرکٹ بورڈ کو یہ کیس جیت کر خوشی نہیں ہو رہی بلکہ اس بات کا افسوس ہے کہ ایک اچھے اور روشن مستقبل کے حامل کرکٹر زنے یوسف کے جھانسے میں آ کر اپنے آپ کو داغدار کیا اور کیریئر بھی داو پر لگا دیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خالد لطیف اب تک عدالتوں میں کیا کرتے رہے اور اب سپریم کورٹ میں کیا کرنا چاہتے ہیں؟ اس پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ کورٹ جانا ان کا حق ہے اور ہم بھی اپنے موقف کا دفاع کریں گے۔ کرکٹر 14 روز میں فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

شیئر: