Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فنکار اولاد سے محروم کیوں

جدہ .... جدہ کے مشہور اسپتال کی عرب ڈاکٹر خاتون نے سعودی عرب کے ایک مشہور فنکار کی بیوی کو غلط آپریشن کرکے اولاد سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق معروف فنکار کا کہناہے کہ اس نے جدہ محکمہ صحت کے یہاں اسپتال کے خلاف شکایت درج کرائی اور واضح کیا کہ اسپتال انتظامیہ عرب خاتون ڈاکٹر کی طرفداری کررہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کو یقین ہے کہ کوئی انکا بال بیکا نہیں کرسکتا کیونکہ اسپتال کا مالک خلیج اور مشرق وسطیٰ کا بڑا تاجر ہے اور معاشرے میں اسے بڑی اہمیت حاصل ہے۔ فنکار نے معاملہ پبلک پراسیکیوشن میں پیش کردیا اور بتایا کہ جنوری کے وسط میں اسکی بیوی کے آپریشن کا فیصلہ کیاگیا۔ اسپتال والوں نے اس سے دستخط لے لئے ۔ بعد میں پتہ چلا کہ زچہ بچہ امور کی ماہر غیر ملکی خاتون نے آپریشن کے دوران بچہ دانی کا ایک حصہ کاٹ کر پھینک دیا۔ فنکار کا کہناہے کہ یہ جرم ہے ۔ حقیقت حال معلوم ہوتے ہی اس نے اسپتال سے رجوع کیا۔ ڈائریکٹر نے رپورٹ دی ہے کہ ڈاکٹر نے بچے دانی کی ٹیوب کو جوڑ دیا ہے۔ تفصیلات سامنے آئیں تو پتہ چلا کہ اسپتال نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ جو کچھ ہوا وہ میاں بیوی کی منظوری سے ہوا۔
 

شیئر: