Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رئیل میڈرڈ کو0-1سے اپ سیٹ شکست

 
میڈرڈ :ہسپانوی کلب رئیل میڈرڈ کو ہوم گراونڈ پر اپ سیٹ شکست سے دوچار ہونا پڑا ۔ اسپینش لیگ میں ہوم گراونڈ پر ناکامیوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہو ئے لیگ میں7ویں نمبر پر چلی گئی۔رئیل بیٹس نے میچ کے آخری منٹ میں گول کرکے چیمپیئن ٹیم کو خفت سے دوچار کر دیا۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول انجری ٹیم میں اسکور ہوا اور بظاہر برابری پر ختم ہو تا نظر آنے والا میچ آخری لمحات میں رئیل بیٹس کے کھلاڑی انتونیو سنابریا نے گول کرکے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔5میچوں کی پابندی کے خاتمے کے بعد رئیل میڈرڈ کے عالمی شہرت یافتہ پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اس میچ کے ذریعے پہلی مرتبہ ہوم گراونڈ پر کھیلنے آئے تھے۔ انہیں گول کرنے کا ایک سنہری موقع بھی ملا لیکن شاٹ چند انچ کے فرق سے باہر چلی گئی۔ رونالڈو کو باکس میں گرایا بھی گیا لیکن رئیل میڈرڈ کو اس پر پنالٹی کک بھی نہیں مل پائی۔ اس سے پہلے رئیل بیٹس کے گول کرنے والے کھلاڑی انتونیو میچ کے تیسرے ہی منٹ میں رئیل میڈرڈ کے گول کیپر کیلور نیواس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہو گئے تھے تاہم دفاعی کھلاڑی ڈینی کارویجل نے گیند کو گول لائن پار کرنے سے روکتے ہوئے کلیئر کر دیا۔1995-96ءکے بعد یہ پہلا موقع ہے جب رئیل میڈرڈ کو ہوم گراونڈ پر مسلسل 3 ناکامیوں سے دوچار ہو نا پڑا۔میچ کے بعد کلب کے صدر فلورینٹینو پیریز بھی ڈریسنگ روم میں گئے اور کھلاڑیوں سے تبادلہ خیال کیا۔ ٹیم کے کوچ و منیجر زین الدین زیدان کا کہنا تھا کہ ان ناکامیوں سے دلبرداشتہ ہو نے کے بجائے اگلے میچز جیتنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

شیئر: