Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نارائن رانے کانگریس سے مستعفی

ممبئی۔۔۔۔۔ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینیئر رہنما نارائن رانے نے کانگریس کے تمام عہدوں بشمول ایم ایل سی شپ سے استعفیٰ دینے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کے علاوہ مہاراشٹرلجیسلییٹوکونسل کے چیئرمین کو بھی بھیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ اشوک چوان کی قیادت والی مہاراشٹر کانگریس ’’خود اعتمادی‘‘سے محروم ہوچکی ہے، علاوہ ازیں پارٹی کے دیگر رہنماؤں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج میں کانگریس سے آزاد ہوگیا ہوں۔ اپنے آبائی گاؤں سندھودرگ ضلع کے کڈال میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانے نے کہا کہ فی الحال ناگپور سے مہاراشٹر کا دورہ شروع کررہا ہوں ۔ واضح رہے کہ پارٹی چھوڑنے کا ان کا یہ دوسرا فیصلہ ہے۔ اس سے قبل 26جولائی 2006ء کو شیوسینا چھوڑا کر کانگریس میں شامل ہوئے تھے ۔

شیئر: