Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیہی معیشت کوآپریٹیو کے ذریعے مستحکم ہوسکتی ہے، مودی

نئی دہلی۔۔۔۔۔وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا کہ کوآپریٹیو کے ذریعے دیہی معیشت میں بڑی تبدیلی لاکر لوگوں کی زندگی خوشحال بنائی جاسکتی ہے۔زراعت سے متعلق وزار ت اور انڈین کوآپریٹیو کی جانب سے منعقدہ لکشمن راؤ ایماندار جنم صدی تقریب اور کوآپریٹیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گاؤں کے ہر شعبے مشکلات کا شکار ہیں جسے کوآپریٹیو کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔انہوں کہا کہ کسان خوردہ میں اشیاء خریدتا اور ہول سیل میں فروخت کرتا ہے ۔ اگر کسان ہول سیل میں خریدے اور خوردہ (فٹکر)میںفروخت کرے تبھی وہ بچولیوں سے بچ پائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نیم لیپت یوریا، شہد کی مکھیوں کو پالنے اور سیویڈ(سمندری گھاس)کی پیداوار میں کوآپریٹیو کے ذریعے انقلاب لایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیم لیپت یوریا بنانے کیلئے نیم کے گٹھلی کی ضرورت ہوتی ہے جسے کوآپریٹیو کمیٹیوں کے ذریعے دیہی خواتین آسانی سے جمع کرکے آمدنی میں اضافہ کرسکتی ہیں۔شہد کی مکھیاں پالنے سے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے ۔ سیویڈ(سمندری گھاس) کی فارما سیوٹیکل شعبے میں بہت زیادہ طلب ہے ۔ یہ 45دنوں میں تیار ہوجاتی ہے۔ ساحلوں پر آبادماہی گیر اس کی پیداوار کرسکتے ہیں ۔ اگر اس گھاس سے رس نکال کر کھیتوں میں چھڑکاؤ کیا جائے تو فصلیں اچھی اور زیادہ پیدا ہوتی ہیں۔

شیئر: