Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلری شارٹ فال: سعودی عرب نے یمنی حکومت کو 1.3 ارب ریال فراہم کیے

سعودی پروگرام برائے یمن کے ذریعے یہ ادائیگی کی گئی ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے یمنی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے شارٹ فال پورا کرنے کے لیے 1.3 ارب ریال ( 346.6) فراہم کیے ہیں۔
 سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم  پر سعودی پروگرام برائے ترقی اور تعمیر نو یمن کے ذریعے یہ ادائیگی کی گئی ہے۔
سعودی پروگرام نے ایکس اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا’ یہ یمن میں استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے مملکت کے جاری اقدامات کا حصہ ہے۔‘
بیان میں کہا گیا ’اس اقدام کا مقصد یمن میں اقتصادی، مالیاتی اور مانیٹری استحکام کو مضبوط بنانا، سرکاری اداروں کی صلاحیت کو بڑھانا، گورننس اور شفافیت کو بہتر بنانا اور نجی شعبے کو پائیدار اقتصادی ترقی برقرار رکھنے کے قابل بنانا ہے۔‘
یمنی صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے اس سپورٹ سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور اسے یمنی عوام کے لیے مملکت کی دیرینہ سپورٹ کی توسیع قرار دیا۔
انہوں نے کہا ’سعودی عرب کے ساتھ یمن کی جاری شراکت داری زیادہ مستحکم مستقبل کے لیے ایک اہم انتخاب کی نمائندگی کرتی ہے۔‘
انہوں نے ملک کے اداروں کی تعمیر نو کے ساتھ حالات زندگی کو بہتر بنانے، معاشی اور سماجی ترقی کے فروغ کے لیے یونیفائیڈ کوششوں پر زور دیا۔

 

شیئر: